Loading
دبئی: دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے مسافروں کے لیے دنیا کا پہلا آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اسمارٹ کوریڈور متعارف کرا دیا، جس کے ذریعے امیگریشن کا عمل صرف چند سیکنڈز میں مکمل ہو جاتا ہے۔ جدید نظام کے تحت مسافروں کو پاسپورٹ یا بورڈنگ پاس دکھانے کی ضرورت نہیں ہوگی اور ایک وقت میں 10 افراد اس کوریڈور سے باآسانی گزر سکتے ہیں۔ یہ سہولت فی الحال ٹرمینل تھری کے بزنس کلاس ڈپارچر ہال میں دستیاب ہے۔ دبئی حکام کے مطابق اسمارٹ کوریڈور خاص طور پر فیملیز کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ اس سے وقت کی بچت اور سہولت دونوں حاصل ہوں گی۔ مستقبل میں اس سہولت کو ایئرپورٹ کے تمام ٹرمینلز میں وسعت دینے کا منصوبہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسمارٹ کوریڈور دبئی کے اس وژن کا حصہ ہے جس میں شہر کو دنیا کے جدید ترین اور ٹیکنالوجی پر مبنی مراکز میں شامل کرنے کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل