Loading
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اور پہلی سب لوگ کسی خاص معاہدے پر متفق ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ہمارے پاس مشرق وسطیٰ میں کامیابی حاصل کرنے کا سنہری موقع ہے اور سب کسی خاص معاہدے کے لیے متفق ہیں اور یہ پہلی بار ہوا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم یہ کام ضرور مکمل کریں گے۔ دوسری طرف امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے نکات کے حوالے سے بتایا ہے کہ منصوبے کے تحت فوری جنگ بندی اور 48 گھنٹے میں یرغمالیوں کی رہائی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ منصوبے کے مطابق حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا اور تشدد ترک کرنے والوں کے لیے عام معافی ہوگی۔ منصوبے کے مطابق امریکا کی قیادت میں غزہ کی تعمیر نو، اسپتال اور مکانات دوبارہ بنائے جائیں گے، امداد کی تقسیم اقوام متحدہ اور غیر جانب دار ادارے کریں گے اور غزہ کی عارضی حکومت عالمی نگرانی میں اہل فلسطینی چلائیں گے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی انخلا کے دوران غزہ کی سیکیورٹی عالمی اور عرب فوج سنبھالے گی، اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل میں موجود فلسطینی قیدی بھی رہا کیے جائیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل