Monday, September 29, 2025
 

کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے کی سہولتکاری میں گرفتار ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

 



شہر قائد میں سندھ ہائیکورٹ نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں سہولتکاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی رخصت کے باعث بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔ عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 6 اکتوبر کے لئے مقرر کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزمہ گل نساء پر الزام ہے کہ اس نے کراچی ایئرپورٹ پر غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملے میں سہولتکاری فراہم کی تھی۔ درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے کیس مقرر تھا تاہم قائم مقام چیف جسٹس کی عدم دستیابی کے سبب سماعت نہ ہوسکی۔ عدالت نے فریقین کو آئندہ تاریخ پر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی 6 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل