Loading
پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں ورکرز کو کنٹینرز پر سے دھکے دینے اور انتظامیہ کے رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پشاور پریس کلب کے سامنے ہونے والے احتجاج میں تحریک انصاف کے ورکرز نے شرکت کی۔ ورکرز کا کہنا تھا کہ جلسے میں ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا ورکرز کو کنٹینرز پر سے اتار دیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ورکرز کو عزت نہ دی گئی تو وزیراعلٰی ہاوس کے سامنے بھی احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج جلسوں میں اپنے پیسوں شرکت کرتے ہیں لیکن ورکرز کو عزت نہیں دی جاتی احتجاج میں ورکرز کو عزت دو کے نعرے بھی لگائے گئے
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل