Loading
پاکستان نے عالمی مثال قائم کر دی، بی آئی ایس پی کے بینظیر نشوونما پروگرام سے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح میں 6۔4 فیصد کمی پائی گئی. آغا خان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینظیر نشوونما پروگرام نے بچوں میں اسٹنٹنگ کی شرح کو 6۔4 فیصد تک کم کیا ہے. یہ کامیابی دنیا کے بڑے پیمانے پر جاری کسی بھی غذائیت کے پروگرام کے لیے اب تک ریکارڈ کی جانے والی بہترین کامیابیوں میں شمار ہوتی ہے، پیدائش کے نتائج، بچوں کی زندگی اور مائوںکی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ چیٔرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے کہا یہ نتائج واضح ثبوت ہیں جب سماجی تحفظ کو غذائیت سے جُڑے اقدامات کے ساتھ منسلک کیا جائے تو غریب عورتوں اور بچوں کے لیے بامعنی نتائج حاصل ہوتے ہیں۔ پروگرام کو مزید وسعت دینا پاکستان میں غذائی قلت کے بوجھ کو کم کرنے اور انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل