Monday, September 29, 2025
 

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر پولیس افسر جاں بحق

 



کراچی کے علاقے سکھن میں مسلح افراد نے پولیس افسر کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے سکھن میں فائرنگ سے پولیس افسر شہید ہوا جس کی شناخت اے ایس آئی قیصر کے نام سے ہوئی۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا، واقعے کے وقت شہید اہلکار سادہ لباس تھا اور سعود آباد میں تعینات تھا۔ واضح رہے کہ ایک ماہ دس روز کے دوران کراچی میں 5 پولیس افسر و اہلکار شہید ہوگئے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل