Loading
کمپٹیشن کمیشن نے دو ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز پر فریٹ ریٹ فکسنگ پر جرمانہ عائد کردیا۔ ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن اور لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پر 50، 50 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشنز کو 30 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جرمانہ ادا نہ کرنے پر روزانہ دس ہزار روپے اضافی جرمانہ عائد ہوگا۔ سی سی پی کے مطابق ایسوسی ایشنز نے قیمتیں طے کرنے کے لیے غیر قانونی گٹھ جوڑ کیا، فریٹ ریٹ فکسنگ سے مختلف صنعتوں کی لاگت میں اضافہ ہوا۔ کمپٹیشن کمیشن ایسوسی ایشنز کی جانب سے نرمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے ناواقفیت کوئی عذر نہیں۔ چیئرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے ٹریڈ باڈیز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ قیمتوں کے تعین یا معلومات کے تبادلے سے گریز کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل