Tuesday, October 14, 2025
 

ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان کپ ہوگا، تاریخ کا اعلان ہوگیا

 



پی ایم اینڈ ڈی سی نے یونیورسٹیوں کو ہدایت جاری کی ہیں کہ ایم ڈی کیٹ 2025 کے پیپرز کا پری ہاک تجزیہ لازمی قرار دیا جائے. تفصیلات کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا جسکے امتحان کے لیے 1 لاکھ 40 ہزار 125 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ملک بھر میں 35 امتحانی مراکز قائم اور ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں ہوگا۔ ایم ڈی کیٹ امتحان یونیورسٹیوں کے ذریعے لیا جائے گا جس کا پی ایم اینڈ ڈی سی براہِ راست منتظم نہیں ہوگا۔ پی ایم اینڈ ڈی سی نے امتحانی پالیسی اور ڈھانچہ یونیورسٹیوں کو فراہم کر دیا ہے۔ تمام امتحان لینے والی یونیورسٹیوں کو نیشنل آئٹم بینک تک رسائی دی گئی ہے جبکہ یونیورسٹیاں کا پیپر سیٹنگ، ڈیولپمنٹ اور پرنٹنگ کے دوران پی ایم اینڈ ڈی سی کے معیارات کی پابندی کرنا لازمی ہوگا۔ یونیورسٹیوں کو ہدایت دی گئی ہیں کہ سوالیہ پرچوں کا پری ہاک تجزیہ کر کے نصاب سے باہر سوالات کو ختم کریں جبکہ یونیورسٹیاں سوالیہ پرچوں کی رازداری سختی سے برقرار رکھی جائے گی۔ مزید برآں پرچے صرف سرکاری گواہوں کی موجودگی میں کھولے جائیں گے اور ایم ڈی کیٹ کے لیے ایڈمٹ کارڈز امتحان سے سات دن قبل امیدواروں کو جاری کیے جائیں گے۔ یونیورسٹیاں امتحان کے سات دن کے اندر نتائج کا باضابطہ اعلان کریں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل