Loading
سندھ حکومت نے کراچی کی ترقی کیلیے گریٹر پلان 2047 پر کام شروع کرتے ہوئے فریم ورک تیار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیربلدیات سید ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047 کا آغاز ہوگیا اور شہریوں کے لیے نیا ترقیاتی فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گریٹر کراچی منصوبہ شہریوں کے لیے حکومتِ سندھ کا تحفہ ہے اور اس پلان کی تکمیل چیئرمین بلاول بھٹو کے وژن کا اہم جز ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) نے بتایا کہ گریٹر کراچی ریجنل پلان میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا، اس حوالے سے فریئر ہال میں 18 اور 19 اکتوبر کو دو روزہ اوپن ہاؤس نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری فریئر ہال نمائش میں اپنی آراء اور تجاویز پیش کر سکیں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے کا کہنا تھا کہ کراچی کی آبادی 21 ملین سے تجاوز کر چکی، پلان 2047 مستقبل کی رہنمائی کرے گا، منصوبے میں مقامی و بین الاقوامی ماہرین اور شہری شامل ہوں گے اور یہ پلان 31 ماہ میں یعنی جون 2027 تک مکمل ہوگیا۔ منصوبے کے حوالے سے رائے دینے اور آگاہی کیلیے ویب سائٹ بھی متعارف کرادی گئی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل