Wednesday, October 15, 2025
 

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی

 



وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارتِ خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 66 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 268 روپے 68  پیسے سے کم  ہو کر 263 روپے 2 پیسے فی لیٹرکردی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 394 پیسے فی لیٹر کی کمی کر دی گئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 276 روپے 81 پیسے فی لیٹر سے کم کر کے 275 روپے 42 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر کمی سے 184 روپے97 پیسے سے کم ہو کر181 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 165 روپے 50 پیسے سے کم ہو کر 162 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا اور اگلے پندرہ دن کیلئے لاگو رہیں گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل