Sunday, October 26, 2025
 

بحیرہ عرب میں موجود سمندری سرگرمی کی سابقہ شدت برقرار،کراچی سے لگ بھگ 936 کلومیٹر دور

 



بحیرہ عرب میں موجود سمندری سرگرمی کی سابقہ شدت برقرار،کراچی سے لگ بھگ 936 کلومیٹر دور رہ گیا۔ محکمہ موسمیات نےپانچواں ٹروپیکل سائیکلون واچ جاری کیا،جس کے مطابق مشرقی بحیرہ عرب میں موجود دباؤ گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران شمال مغرب کی طرف بڑھا۔ دباؤ کراچی کے جنوب مشرق میں لگ بھگ 936 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، ممبئی (انڈیا)سے ڈپریشن کا فاصلہ 700 کلومیٹر ہے، اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ بحیرہ عرب میں شمال مغرب کی جانب بڑھ سکتاہے۔ فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے، محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل