Loading
ڈیفنس فیز 6 میں ڈکیتی کی بڑی واردات میں ڈاکوؤں نے سرکاری افسر کے گھر سے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکو سرکاری افسر کے بنگلے سے ڈیڑھ کروڑ نقدی اور 80 لاکھ مالیت کا طلائی زیورات سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔
درخشاں پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور پولیس نے ڈاکوؤں کی تلاش میں نوشہرو فیروز میں چھاپے مارے ہیں۔
ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ پولیس نے مقدمے میں نامزد گھریلو ملازم عدنان کو گرفتار کرلیا اور دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
شاہد تاج نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے واردات کیماڑی کے مختیار کار گدا حسین ابڑو کے بنگلے پر کی گئی،، جس میں گھر کا ملازم اور اس کے دیگر 2 ساتھی ملوث پائے گئے ہیں۔
کیماڑی کے مختیار کار نے بیان میں کہا گیا کہ ملزمان نے گھر میں موجود ڈیڑھ کروڑ روپے نقدی لوٹ لیا، ڈاکو گھر سے 80 لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں طلائی زیورات، آئی فون، لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل