Thursday, November 13, 2025
 

زیرسمندر 23 نئے تیل وگیس ذخائر تلاش کرنے کی منظوری

 



ڈائیریکٹوریٹ جنرل آف پیڑولیم کنسیشنز نے 23 نئے زیرسمندر تیل وگیس ذخائر تلاش کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی انرجیز کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ پاکستان ای اینڈ پی آف شور بِڈ راؤنڈ میں بولی کے بعد بطور آپریٹر 18 بلاکس اور 5 بلاکس شراکت داری میں حاصل کرلیے ہیں۔ خط کے مطابق زیر سمندر تیل و گیس ذخائر کی کھوج کیلئے مقامی و غیر ملکی کمپنیوں سے اشتراک کیا گیا ہے۔ پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی، ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے ساتھ زیر سمندر تیل اور گیس کے نئے ذخائر تلاش کریں گے۔ خط کے متن میں درج ہے کہ پرائم گلوبل انرجیز، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم اور یونائیٹڈ انرجی پاکستان کے ساتھ بھی مل کر ذخائر تلاش کیے جائیں گے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت سے پیٹرولیم ایکسپلوریشن لائسنسز کا اجرا، پروڈکشن شیئرنگ اور شراکت دار کمپنیوں سے جوائنٹ آپریٹنگ ایگریمنٹس ہوگئے ہیں۔ زیرسمندر تیل وگیس ذخائر کی کھوج کاعمل مکران اور انڈس بیسن کے 23 مختلف بلاکس میں لگایا جائے گا۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل