Loading
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کو حال ہی میں ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا، جہاں انہیں طبیعت ناساز ہونے پر داخل کیا گیا تھا۔
اہلخانہ کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے، تاہم سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں 89 سالہ اداکار کو اسپتال کے بستر پر بے ہوشی کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں ان کی اہلیہ پرکاش کور گہرے صدمے میں روتے ہوئے ان کی زندگی کے لیے دعائیں کرتی دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے بیٹے سنی دیول اور بوبی دیول بھی وہاں موجود ہیں۔
ویڈیو میں بوبی دیول آنسوؤں کے ساتھ اپنے والد کے قدموں کو تھامے ہوئے ہیں، جبکہ دیگر اہلخانہ بھی وہاں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو خفیہ طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DQ9UGa3jKkU/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==
واضح رہے کہ اس افسوسناک صورتحال کے باوجود، فوٹوگرافرز دھرمیندر کی رہائش گاہ اور اسپتال کے باہر مسلسل موجود ہیں اور خاندان کے ہر لمحے کو قید کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سنی دیول اپنے والد کی صحت اور میڈیا کے اس رویّے سے دل برداشتہ ہو کر میڈیا نمائندگان پر پھٹ پڑے تھے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل