Loading
کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لیے نصب سیف سٹی سسٹم کے آلات بھی چوروں کے نشانے پر آگئے۔
ڈی جی سیف سٹی پروجیکٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلاول ہاؤس چورنگی کے قریب کیمروں کے لیے لگایا گیا ڈسٹری بیوشن بکس چوری کرلیا گیا، جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بکس چوری ہونے کے بعد متعلقہ کیمرے بند ہوگئے، جنہیں مزید نقصان سے بچانے کے لیے کھمبوں سے اتار کر محفوظ کرلیا گیا ہے۔ ڈی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق کیمروں سمیت سیف سٹی پروجیکٹ کے آلات کے تحفظ کے لیے پہلے ہی ڈسٹرکٹ پولیس کو ہدایت دی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ کے قیمتی آلات کی چوری تشویشناک ہے، جس سے شہر کے سکیورٹی مانیٹرنگ سسٹم پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لیے حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل