Thursday, November 13, 2025
 

کراچی؛ معصوم بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار، نازیبا ویڈیوز بھی برآمد

 



کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کیماڑی تفتیشی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مفرور ملزم انعام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم سے برآمد ہونے والا موبائل فون فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل