Thursday, November 13, 2025
 

شاہین خان نے کم عمری میں طلاق کی دردناک کہانی سنادی

 



پاکستان کی سینئر اداکارہ شاہین خان اپنی خوبصورتی، شائستگی اور باوقار انداز کے لیے جانی جاتی ہیں۔ وہ آن اسکرین کرداروں میں حقیقت اور وقار کا حسین امتزاج پیش کرتی ہیں جبکہ آف اسکرین بھی ان کا اسٹائل اور وقار قابلِ تعریف ہے۔ کم عمری میں ائیر ہوسٹس کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی شاہین خان بعد میں شوبز انڈسٹری کا حصہ بنیں اور آج بھی بڑے بڑے ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنی زندگی کے کچھ تلخ اور جذباتی پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس وقت ائیر ہوسٹس بنیں جب وہ آزادانہ زندگی گزارنا چاہتی تھیں، دنیا دیکھنا چاہتی تھیں، مزے کرنا چاہتی تھیں، مگر اصل مقصد اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے مالی طور پر خودمختار ہونا تھا۔   شاہین خان نے بتایا کہ وہ انتہائی کم عمر میں طلاق کے مرحلے سے گزریں۔ یہ ان کے لیے ایک صدمہ تھا کیونکہ وہ رشتہ ختم نہیں کرنا چاہتی تھیں، مگر حالات نے ایسا کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک تلخ تجربہ تھا، لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور ساری توجہ اپنے بیٹے کی پرورش پر مرکوز رکھی۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ بعد میں انہیں دوبارہ محبت ملی، جو ان کی زندگی کا خوبصورت موڑ ثابت ہوئی۔ ایک دوست کی شادی میں گانے ’شادی کرادو میری‘ پر خوشی خوشی ڈانس کر رہی تھیں اور مزاحیہ انداز میں بولیں ’دوسری‘،  اسی تقریب میں ان کی ملاقات اپنی دوست کے بھائی سے ہوئی جنہیں وہ پسند آگئیں۔   ابتدائی دنوں میں رشتے میں کئی رکاوٹیں آئیں کیونکہ یہ شاہین خان کی دوسری شادی تھی، مگر محبت نے اپنا راستہ بنا لیا۔ لندن جانے سے پہلے انہوں نے اپنے ہونے والے شوہر کو فون کر کے کہا کہ ’میں تم سے محبت کرتی ہوں‘، بس پھر کیا تھا، ان کے شوہر نے ہمت دکھائی اور دونوں کا نکاح ہو گیا۔ آج شاہین خان اپنی زندگی کے اس نئے باب کو ایک خوبصورت اور پُرسکون سفر قرار دیتی ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل