Friday, December 05, 2025
 

اسٹارلنک پر صرف ویب براؤزنگ سے بھی آپ مارس مشن کی فنڈنگ کا حصہ بن رہے ہیں؟

 



یہ بات اگرچہ بہت کم لوگوں کو معلوم ہوگی لیکن یہ سچ ہے کہ اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے بھی آپ کمپنی کے مارس مشن کو فنڈ دیتے ہیں۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹارلنک انٹرنیٹ پر صرف ویب براؤزنگ کرنے سے صارفین بالواسطہ اسپیس ایکس کی آمدنی میں اضافہ کرتے ہیں اور اسپیس ایکس اپنی مجموعی آمدنی کا کچھ حصہ اسٹار شپ اور مستقبل کے منصوبوں جن میں مارس مشن بھی شامل ہے، پر خرچ کرتا ہے۔ اس کا طریقہ کار کچھ ہوں ہے؛ 1) آپ اسٹارلنک انٹرنیٹ استعمال کرنے کیلئے فیس دیتے ہیں۔ 2) یہ فیس اسٹارلنک کے آپریشنز اور ترقی پر خرچ ہوتی ہے۔ 3) اسٹارلنک کا منافع اور اسپیس ایکس کی مجموعی آمدنی دونوں مل کر کمپنی کے بڑے منصوبوں کو فنڈ کرتی ہیں۔ 4) ان بڑے منصوبوں میں مارس مشن بھی شامل ہے جو کمپنی کی ایک اہم ٹیکنالوجی ہے۔ مختصراً یہ کہ اگر آپ اسٹارلنک استعمال کر رہے ہیں تو آپ خود بہ خود اسپیس ایکس کے مارس پروگرام کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل