Loading
لاہور میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے مبینہ بلیک میلنگ اور جرمانوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کردی، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں بیشتر دکانیں بند رہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ انہیں مہنگی ایل پی جی فروخت کی جاتی ہے لیکن جرمانے پیرا فورس کی جانب سے دکانداروں کو کیے جاتے ہیں۔
دکانداروں کے مطابق ان کے 50، 50 ہزار روپے مالیت کے پمپ اٹھا کر لے جائے گئے جبکہ الگ سے جرمانے بھی کیے گئے۔
دکانداروں کا الزام ہے کہ اوگرا پلانٹ مالکان کے خلاف کارروائی نہیں کرتا جبکہ پولیس دکانداروں کو پکڑ لیتی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل