Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے درآمدی موبائل فون ڈیوائسز پر سیلز ٹیکس اقساط میں ادا کرنے کا طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 06 آف 2026 کے تحت کسٹمز جنرل آرڈر نمبر 01 آف 2019 میں مزید ترامیم کی گئی ہیں جن کے مطابق ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس ادا کرنے کے ذمہ دار افراد درخواست دیتے وقت اقساط کی سہولت اختیار کر سکیں گے۔
سیلز ٹیکس مالی سال کے باقی مہینوں کی تعداد کے برابر ماہانہ مساوی اقساط میں ادا کیا جائے گا جس میں درخواست دینے کا مہینہ بھی شمار ہوگا جبکہ جون میں موبائل فون درآمد کرنے کی صورت میں مکمل سیلز ٹیکس اسی مالی سال کے جون کے اختتام سے پہلے ادا کرنا ہوگا۔
پہلی قسط درخواست کے وقت ڈی آئی آر بی ایس کے ذریعے جاری ہونے والے پہلے پی ایس آئی ڈی کے ذریعے ادا کی جائے گی جبکہ بعد کی ہر قسط کے لیے متعلقہ تاریخ کو الگ پی ایس آئی ڈی جاری ہوگا اور اگر کسی مہینے میں متعلقہ تاریخ موجود نہ ہو تو اس مہینے کے آخری دن ادائیگی کی جائے گی۔
آخری قسط 30 جون سے پہلے ادا کرنا لازم ہوگا تاہم تمام یا کسی بھی قسط کی پیشگی ادائیگی کی اجازت ہوگی۔
مقررہ تاریخ تک قسط ادا نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ فرد نادہندہ تصور ہوگا اور موبائل فون کو غیر رجسٹرڈ قرار دے کر ڈی آئی آر بی ایس کے تحت بلاک کر دیا جائے گا اور بقایا تمام سیلز ٹیکس فوری طور پر قابلِ ادائیگی ہوجائے گا جس کے بعد اقساط میں ادائیگی کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل