Loading
لاہور سے آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
ورثا کے مطابق 26 سالہ نعمان ریاض گزشتہ رات رائیڈ لے کر گھر سے نکلا، لیکن واپس نہیں آیا۔
ورثا کا کہنا ہے کہ نعمان لاہور سے گوجرانوالہ کی رائیڈ لے کر گیا تھا۔ اس کا فون نمبر رات تک آن تھا، تاہم بعد میں بند ہوگیا۔
پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور نعمان ریاض کے بھائی سلیمان کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل