Loading
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گزشتہ 6 روز سے مسلسل کمی ہو رہی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت مزید 25ڈالر کی کمی سے 3ہزار 995 ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 500روپے کی کمی سے 4لاکھ 22ہزار 36 روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 144روپے کی کمی سے 3لاکھ 61ہزار 827روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 07سینٹس کی کمی سے 53ڈالر 80سینٹس کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 7روپے کی کمی سے 5ہزار 858روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 6روپے کی کمی سے 5ہزار 22روپے کی سطح پر آگئی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل