Loading
شہر قائد میں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر بیرونِ ملک کلائنٹس کو فروخت کرنے کے مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 10 ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں سائبر کرائم حکام کے حوالے کردیا۔
کراچی میں بچوں سے مکروہ فعل کرنے کا دھندہ بے نقاب ہوگیا، جس کے ساتھ ہی ڈارک ویب سے ملتی جلتی حرکتوں کی باز گشت شروع ہو گئی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں سائبر کرائم حکام نے مقدمے میں 10 سے زائد ملزمان کو پیش کیا، جن میں اظہر، انفال، انصر اور دیگر شامل ہیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مزید مفرور ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔ ملزمان کو گلستان جوہر کے رابعہ سٹی فلیٹس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان بچوں کی ویڈیوز کو اینیمیشن میں تبدیل کرکے امریکا اور جرمنی میں فروخت کرتے تھے۔
ملزمان آرٹس ڈیزائن، پکسل کرافٹ اور آرٹ آفس کے نام سے کمپنیاں چلا رہے تھے۔ کمپنی کے ملزمان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے کلائنٹس سے رابطہ کرتے تھے۔
بعد ازاں عدالت نے تمام ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل