Saturday, October 24, 2026
 

پنجاب میں 2 ہزار 354 موٹرسائیکل، رکشوں و گاڑیوں کا مالک سامنے آگیا

 



پنجاب میں 2 ہزار 354 موٹرسائیکل، رکشوں و گاڑیوں کا مالک سامنے آگیا۔ لاہور کے علاقے ہال روڈ پر نمبر پلیٹ میں ٹیمپرنگ کے معاملے پر موٹرسائیکل کی ملکیت چیک کی گئی تو حیران کن انکشاف سامنے آیا، ایک شہری محمد عثمان کے نام پر 2 ہزار 354 موٹرسائیکلیں، رکشے اور گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ حکام کے مطابق محمد عثمان کے نام پر رجسٹرڈ گاڑیوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 2 ہزار 813 ای چالان جاری کیے گئے، جبکہ ان پر 28 لاکھ 66 ہزار 900 روپے کے چالان واجب الادا ہیں۔ جنرل ہولڈ اپ کے دوران موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا اور ملکیت کی جانچ پڑتال پر یہ انکشاف سامنے آیا۔ موٹرسائیکل تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں بند کردی گئی جبکہ اصل مالک کی تلاش کے لیے سیف سٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے۔ سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس فلیشر لائٹس، غیر قانونی سبز نمبر پلیٹس اور نمبر پلیٹس میں ردوبدل کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل