Friday, November 21, 2025
 

ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2025، پاکستانی صنعت کے لیے تاریخی پیش رفت

 



جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل انڈسٹری نمائش اورکانفرنسز2025 پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہونے جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اکتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش و کانفرنسز 22 تا 24 نومبر 2025 لاہور ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوں گی۔ نمائش میں وفاقی و صوبائی وزرا کے علاوہ متعدد ملکی اور بین الاقوامی ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ کپاس کی پیداوار میں پاکستان عالمی ٹاپ فائیو ممالک میں شامل ہے اور ٹیکسٹائل صنعت کی ترقی میں کپاس بنیادی قوت کا درجہ رکھتی ہے۔ ٹیکسٹائل ایشیا 2025 میں چین، ترکی، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، امریکہ اور فرانس سمیت پندرہ سے زائد ممالک کی شرکت متوقع ہے۔  22 نومبر کو ایکو ٹیکسٹائل کانفرنس 2.0 بعنوان "ذمہ دار ٹیکسٹائل شفٹ" منعقد ہوگی جبکہ 24 نومبر کو "ٹیکنالوجی برائے ویلیو ایڈیشن" کے موضوع پر خصوصی سیشن بھی منعقد کیا جائے گا۔ کانفرنس میں عالمی ماہرین اور پالیسی ساز ، تجدید پذیر توانائی، سرکلر اکانومی اور ڈیجیٹل اصلاحات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاکستان کی آئی ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کو فروغ اور  ٹیکسٹائل انڈسٹری کو جدید، مسابقتی اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہب بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ ٹیکسٹائل ایشیا 2025 پاکستان میں ایک جامع پلیٹ فارم ہوگا جو صنعتی جدت اور کاروباری مواقع کو فروغ دے گا۔ ایس آئی ایف سی پاکستان کی ویلیو ایڈڈ ٹیکسٹائل کی ترقی اور  ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے پر عزم ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل