Loading
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انھیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ ایئر فورس ون پر صدر ٹرمپ کی صحافیوں کے ساتھ کی گئی ایک مختصر گفتگو کے دوران پیش آیا۔ جہاں معروف جریدے بلوم برگ کی سینیئر صحافی کیتھرین لوسی نے اُن سے سوال پوچھا تھا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کیتھرین لوسی کے سوال کو پورا سننے کی زحمت ہی نہیں کی اور غیر اخلاقی طور پر درمیان میں سے بات کاٹتے ہوئے خاموش رہنے کو کہا۔
صدر ٹرمپ نے خاتون صحافی کے لیے برے القاب بھی استعمال کیے اور انگلی کے اشارے سے چپ کروا دیا۔
Trump, a literal pig, at reporter on AF1: “quiet piggy” pic.twitter.com/ml4oLbWn2o
— The Lincoln Project (@ProjectLincoln) November 18, 2025
صدر ٹرمپ کے اس غصے کی وجہ خاتون صحافی کیتھرین لوسی کا بدنام زمانہ جیفری ایپسٹین جنسی اسکینڈل کی دستاویز عام کرنے سے متعلق سوال تھا۔
اس موقع پر بلوم برگ کی خاتون صحافی نے کمال ضبط کا مظاہرہ کیا اور خاموشی اختیار کرتے ہوئے کوئی ردِعمل نہیں دیا۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صدر ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک خاتون کے ساتھ اس رویّے کو غیر مناسب اور تضحیک آمیز قرار دیا گیا۔
بلومبرگ نے اپنی خاتون رپورٹر کو پروفیشنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے نمائندے کسی دھونس دھمکی میں آئے بغیر عوامی مفاد کے لیے سوالات پوچھتے رہیں گے۔
اسی طرح ایک اور واقعے میں صدر ٹرمپ نے ABC نیوز کی رپورٹر میری بروس سے بھی سخت لہجے میں بات کی اور اِنہیں ’بہت خراب رپورٹر‘ کہا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز سے متعلق سوالات کو ’دشمن کے لیے ہمدردانہ‘ رویہ قرار دیا۔
وائٹ ہاؤس نے صدر ٹرمپ کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی سخت سوال کرے گا تو جواب میں سخت لہجہ برداشت بھی کرنا ہوگا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ رپورٹر نے مبینہ طور پر اپنے ساتھیوں کے ساتھ غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل