Loading
شہر قائد میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مختلف علاقوں میں ہونے والے مقابلوں کے دوران 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ دھوبی گھاٹ کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکو 47 سالہ کامران ولد غلام صمدانی اور 35 سالہ عابد ولد خان محمد زخمی ہوئے، جنہیں چھیپا رضاکاروں نے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا۔
اسی طرح گارڈن پولیس نے لیاری مرزا آدم خان روڈ جھنڈا چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران مزید دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کیا جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکووں کی شناخت عابد عرف ٹڈی دل اور کامران عرف کامی کے ناموں سے کی گئی ہے۔
پولیس نے گرفتار ملزمان سے نائن ایم ایم پستول، ٹی ٹی پستول، موبائل فون، نقدی اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل