Loading
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کچن میں موجود سیاہ زیرہ چکنائی کو ختم کرنے کی ایسی خصوصیات رکھتا ہے جو کولیسٹرول مقدار اور قلبی مرض کے خطرات کو کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
اوساکا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کی سربراہی میں ہونے والے کلینیکل ٹرائل میں معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے آٹھ ہفتون تک مسلسل سیاہ زیرے کا استعمال کیا ان میں ’مضر کولیسٹرول‘ (ایل ڈی ایل) مقدار میں واضح طور پر کمی جبکہ ’مفید کولیسٹرول‘ (ایچ ڈی ایل) کی مقدار میں اضافہ ہوا۔
تحقیق میں شرکاء نے آٹھ ہفتوں تک روزانہ پانچ گرام سیاہ زیرے کا پاؤڈر (تقریباً ایک چائے کا چمچ) کھایا۔ اس دوران سائنس دان ان افراد کے خون میں کولیسٹرول کی مقدار کو دیکھتے رہے۔
مطالعے میں ماہرین کے سامنے یہ بات آئی کہ ان افراد کے خون میں ایل ڈی ایل میں کمی جبکہ ایچ ڈی ایل میں اضافہ واقع ہوا۔
واضح رہے ایل ڈی ایل میں اضافہ خون کی شریانوں کے بند ہونے کا سبب ہو سکتا ہے جس سے قلبی مرض اور فالج کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل