Friday, November 21, 2025
 

دلہا کیساتھ رقص اور شادی کی رسومات لیکن رخصتی کے وقت دلہن بھاگ گئی

 



بھارتی ریاست اترپردیش میں پیش آنے والے ایک ناقابل یقین واقعے نے نہ صرف باراتیوں کو بلکہ پورے علاقے کو حیرانگی میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش میں سنیل کمار گوتھم  نامی نوجوان باراتیوں کو لے کر اپنی دلہن لینے سسرال پہنچا تھا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے رومانوی نغمات پر دلہا دلہن نے اسٹیج پر رقص بھی کیا اور پھر دونوں نے شادی کی علاقائی رسومات بھی ادا کیں۔ شادی کی رسومات، گانے بجانے اور رقص و تفریح میں رات بیت گئی۔ علی الصبح جب رخصتی کی تیاریاں کرنے لگے تو دلہن کو غائب پایا۔ دلہن کے اہل خانہ نے گھر کا ایک ایک کونا ڈھونڈ مارا، محلے میں تلاش کیا گیا علاقے میں منادی کی گئی لیکن دلہن کا کچھ نہیں پتا چلا۔ یہاں تک کہ صبح کا سورج اپنی جوبن پر پہنچ گیا اور ہر چیز روشنی میں نمایاں ہوگئی لیکن دلہن کا کچھ پتا نہ چلا۔ چار و ناچار دلہا اپنے باراتیوں کو لے کر ناکام و نامراد واپس اپنے گھر آگیا جہاں دلہن کے منتظر رشتے دار اس واقعے سے بے خبر تھے۔ دلہا کے گھر والوں نے الزام عائد کیا کہ لڑکی کسی اور سے پیار کرتی تھی اور اسی کے ساتھ بھاگ گئی ہے۔ دلہن کے اہل خانہ نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے پولیس میں شکایت بھی درج کرادی لیکن تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جا سکا۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل