Loading
امریکا کی ایک خاتون نے سب سے بڑے ایفرو ہیئر اسٹائل رکھنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ اس اعزاز کے لیے ان کو تاج اس سے قبل یہ ریکارڈ رکھنے والی خاتون نے پہنایا۔
2010 میں خواتین کی کیٹگری میں یہ ریکارڈ حاصل کرنے والی ایوِن ڈوگس نیویارک کے ایک ہیر سلون پہنچی اور باقاعدہ نیا ریکارڈ بنانے والی خاتون جیسیکا ایل مارٹینیز کو تاج پہنایا۔
جیسیکا کے گھنگریالے بال 11.42 انچز بلند اور 12.2 انچز پھیلے ہوئے جبکہ بالوں کا مجموعی گھیر 6 فٹ اور 2.87 انچز ہے۔
اس موقع پر ایوِن کا کہنا تھا کہ 15 سال تک یہ ریکارڈ رکھنے کے بعد بالآخر اس کی منتقلی پر فخر محسوس کر رہی ہیں۔
جیسیکا کا کہنا تھا کہ وہ مڈل اسکول تک اپنے بالوں کو سیدھا کر لیا کرتی تھیں لیکن اس کے بعد سے انہوں نے بالوں اس ہی حال میں چھوڑ دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل