Friday, November 21, 2025
 

گرین لائن منصوبے پر وفاقی حکومت میئر کراچی کے خدشات دور کرنے میں کامیاب

 



گرین لائن منصوبے پر وفاقی حکومت میئر کراچی کے خدشات دور کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے وفاقی حکومت کے ترجمان بیرسٹر راجہ انصاری اور پی آئی ڈی سی ایل کے وفد نے ملاقات کی۔ میئرکراچی مرتضٰی وہاب نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے کا کام شروع کرکے بروقت مکمل کریں، پی آئی ڈی سی ایل کے وفد نے یقین دہانی کرائی کہ ایک سال میں گرین لائن بس منصوبے کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔ میئرکراچی کو بریفنگ میں بتایا کہ 1.8 کلومیٹر طویل ٹریک پر تین بس اسٹیشن بھی تعمیر ہوں گے، نمائش چورنگی سے میونسپل پارک جامعہ کلاتھ تک کام کیا جائے گا۔ گرین لائن منصوبے میں تین نئے اسٹیشن شامل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا جاچکا ہے۔ موجودہ وفاقی، سندھ حکومت اور میئرکراچی مرتضٰی وہاب کی کاوشوں سے تعطل کا شکار گرین لائن منصوبے پر کام بحال کرایا گیا ہے، منصوبہ چھ سال التوا کا شکار رہا جو پہلی بار 2016 میں شروع ہوا تھا۔  میئر کراچی اور وفاقی حکومت کے ترجمان بیرسٹر راجہ انصاری پی آئی ڈی سی ایل وفد کے ہمراہ پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے ذریعے منصوبے پر کام کے آغاز کا اعلان کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل