Wednesday, November 26, 2025
 

لاہور، ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے پولیس اہلکار شہید، ایک زخمی

 



لاہور کے علاقے لوئر مال میں تیز رفتار ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل شہید جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کانسٹیبل محمد صفدر اور کانسٹیبل محمود کارپوریشن چوک میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے کہ اچانک بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے دونوں کو روند دیا۔ حادثے میں کانسٹیبل محمد صفدر موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ کانسٹیبل محمود کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہید پولیس اہلکار کی میت کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل