Loading
برازیل کے متنازع سابق صدر جائر میسیاس بولسونارو کو بالآخر 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا بھگتنی پڑے گی وہ ملکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
سپریم فیڈرل کورٹ کے احکامات پر فیڈرل پولیس نے 70 سالہ بولسونارو کو ہفتے کے روز ہی برازیلیا میں اپنے ہیڈکوارٹر کے اندر قائم جیل منتقل کر دیا تھا۔
یہ برازیل کی 200 سالہ جمہوری تاریخ کا پہلا موقع ہے کہ کسی سابق سربراہِ مملکت کو بغاوت کی سازش اور جمہوری اداروں پر حملے کے جرم میں طویل قید کی سزا سنائی گئی ہو۔
عدالت نے بولسونارو کو 2022 کے صدارتی انتخابات کے بعد بغاوت کی منصوبہ بندی، اقتدار پر قبضے کیلیے فوج کا استعامل، صدارتی محل اور کانگریس پر حملے کی حوصلہ افزائی اور قومی ورثے کو نقصان پہنچانے کے سنگین الزامات میں مجرم قرار دیا ہے۔
اگست سے وہ اپنی رہائش گاہ پر نظر بند تھے لیکن اب اپیل کی حتمی مدت ختم ہونے کے بعد عدالت نے سزا پر فوری عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
بولسونارو کے حامیوں نے فیصلے کو عدالتی انتقام قرار دیا ہے جبکہ موجودہ صدر کی حکومت اسے جمہوریت کی فتح کہہ رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل