Loading
بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پلامو میں شراب کے نشے میں دھت شوہر نے 22 سالہ نوجوان بیوی کو زمین پر پٹخ کر قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ یہ افسوسناک واقعہ پیر کی رات رام گڑھ پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع داتم باڑی جھاڑیا علاقے میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 22 سالہ شلپی دیوی اپنے گھر واپس لوٹی تو وہ بھی نشے میں تھی۔ شراب کے نشے میں دھت شوہر اوپیندرا پرہیا کو بیوی کے نشے میں گھر آنے پر غصہ آیا اور وہ بیوی سے جھگڑنے لگا۔
تکرار بڑھنے پر اوپیندرا نے شلپی کو مارنا شروع کر دیا اور اچانک اسے اٹھا کر زور سے زمین پر پٹخ دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے میدنی رائے میڈیکل کالج اینڈ اسپتال بھیج دیا گیا جبکہ پولیس نے منگل کی دوپہر اوپیندرا پرہیا کو گرفتار کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق تین سال قبل شادی کرنے والے اس جوڑے کا ایک بچہ بھی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل