Wednesday, November 26, 2025
 

معروف اسلامی تنظیم دہشت گرد قرار؛ صدر ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیئے

 



امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخوان المسلمین کی کچھ شاخوں کو دہشت گرد قرار دینے کا عمل شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایگزیکیٹو آرڈر پر دستخط کردیئے جس میں بعد وفاقی تحقیقاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسلم برادر ہڈ کے کچھ دھڑوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے باضابطہ عمل کا آغاز کریں۔ ایگزیکٹو آرڈر میں حکم دیا گیا ہے کہ 30 دن کے اندر وزرائے خارجہ اور خزانہ ایک مشترکہ رپورٹ پیش کریں گے جس میں ان شاخوں کا جائزہ شامل ہوگا۔ اس کے 45 دن بعد متعلقہ محکمے امیگریشن اینڈ نیشنلٹی ایکٹ اور انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ کے تحت حتمی کارروائی مکمل کریں گے۔ اس حکم نامے میں خاص طور پر اخوان المسلمین (Muslim Brotherhood) کی لبنان، اردن اور مصر کی شاخوں کا نام لیا گیا ہے۔ یہ اقدام امریکی خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی میں ایک اہم تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ حکم نامے کے تحت مسلم برادر ہُڈ تنظیم کی ان شاخوں کو غیرملکی دہشت گرد تنظیم کی کیٹیگری میں رکھا گیا۔ علاوہ ازیں اس تنظیم کی ان شاخوں کو خصوصی طور پر درجہ بندی کیے گئے عالمی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔ دستاویز میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس تنظیم نے 1928 میں مصر میں قیام کے بعد ایک بین الاقوامی نیٹ ورک میں تبدیل ہو چکا ہے جس کی متعدد شاخیں ’’تشدد اور خطے میں عدم استحکام‘‘ کا باعث بنتی ہیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل