Loading
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت کی سرپرستی میں مملکت نے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس کی میزبانی حاصل کر کے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل سے اہم ملاقات کی۔
ملاقات میں سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ، نوجوانوں کی کھیلوں کے ذریعے مثبت سرگرمیوں میں شمولیت اور دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس میں تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل وژن 2030 کے تحت کھیلوں کے شعبے کو غیر معمولی انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی نے خصوصاً ای ایف سی ایشین کپ 2027، ایشین ونٹر گیمز 2029، ایشین گیمز 2034 اور فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے حصول پر سعودی وزیر کھیل کو مبارکباد دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں کرکٹ انفراسٹرکچر کی ترقی، مشترکہ ٹریننگ پروگرامز، باہمی دوروں اور جونیئر و یوتھ لیول ٹورنامنٹس کے ذریعے دونوں ممالک کے نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہی۔
In Riyadh It was a pleasure to meet His Royal Highness Prince Abdulaziz bin Turki Al-Faisal, Minister of Sport of the Kingdom of Saudi Arabia.
We had a detailed discussion on promoting cricket in Saudi Arabia and creating new avenues for youth engagement and talent development.
I… pic.twitter.com/fovlWANPRN
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) November 25, 2025
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کھیلوں خصوصاً کرکٹ کو دوستی اور علاقائی ہم آہنگی کا مضبوط پل بنائیں گے۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ دونوں ممالک کے متعلقہ ادارے رابطوں کو مزید تیز کریں گے اور عملی منصوبہ بندی کے ذریعے جلد مشترکہ اقدامات کو حتمی شکل دی جائے گی تاکہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مثبت مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل