Loading
پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے نمبر (اکاؤنٹ) بلاک ہونے کی وجہ سے پریشان ہونے والے صارفین کی پریشانی دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اربوں زائد صارفین رکھنے والے پلیٹ فارم واٹس ایپ کے بیشتر استعمال کنندگان کے اکاؤنٹس بلاک ہوئے جس فیصلے کے خلاف درخواست دینے کیلیے صارف کے پاس کوئی طریقہ نہیں تھا تاہم اب کمپنی کی جانب سے نیا طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے اکاؤنٹس معطل یا بلاک کرنے کا آغاز 2022 سے ہوا تھا جس کے بعد متعدد صارفین کی شکایت تھی کہ اُن کے ساتھ زیادتی ہوئی اور وہ اپنا نمبر ایکٹیو کروانے کیلیے درخواست دینا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جلد اکاؤنٹ معطلی یا بلاک کا سامنا کرنے والے صارفین کیلیے درخواست دینے کی نئی سہولت فراہم کی جائے گی۔
اس طریقہ کار کے تحت صارفین براہ راست اپنی شکایت یا فیصلے پر نظر ثانی کیلیے کمپنی سے رابطہ کرسکیں گے، ایک بار درخواست دینے کے بعد کمپنی کی جانب سے آپ کو پیغام موصول ہوگا اور پھر پالیسیز کو دیکھتے ہوئے اکاؤنٹ کی بحالی سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
کمپنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ہی میسج متعدد بار بھیجنے یا پھر مختص کردہ پرائیویسی پالیسی کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹس بلاک کیا جائے گا۔
اس سہولت پر ابھی کام جاری ہے جس کو آزمائش کے بعد دنیا بھر کے صارفین کیلیے متعارف کرایا جائے گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل