Loading
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مینز انڈر 19 ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ ٹورنامنٹ 12 سے 21 دسمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش سمیت آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ٹورنامنٹ میں مزید 3 ٹیمیں کوالیفائرز کے ذریعے شامل ہوں گی۔
پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ دیگر دو ٹیمیں کوالیفائر ون اور کوالیفائر تھری ہوں گی۔
دوسرے گروپ میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا کے ساتھ کوالیفائر ٹو ٹیم شامل ہوگی۔
ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا 14 دسمبر کو ہو گا۔ دونوں سیمی فائنلز 19 دسمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 21 دسمبر کو ہوگا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل