Thursday, December 11, 2025
 

میرے بیان پر کچھ لوگوں نے تیلی دکھا کر آگ بھڑکائی، ندا یاسر

 



پاکستانی اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں تنازع بننے والے اپنے بیان کو اچھالنے والوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ خیر میں نے اپنے بیان پر معذرت کرلی اب کسی کو دل برا نہیں رکھنا چاہیے۔ کراچی میں منعقدہ 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے وقت صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے سب سے پہلے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے جو لباس پہنا ہے وہ کسی ڈیزائنر کا نہیں بلکہ خود بنایا ہے۔ ندا یاسر نے اپنے حالیہ تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اتنے سال سے شوز کررہی ہوں، اپنے ساتھ پیش آئے واقعات ویسے ہی سناتی ہوں جیسے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سناتے ہیں، وہ بھی اسی طرح کی باتیں چل رہی تھیں مگر کچھ لوگوں نے تیلی لگا کر آگ لگا دی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے اور اب کسی کو بھی مجھ سے اپنا دل میلا نہیں رکھنا چاہیے، مگر ایک بات ضرور ہے کہ ایسے وقت میں آپ کے دوستوں اور دشمنوں کا معلوم ہوجاتا ہے۔ یاسر حسین کے ساتھ فلم بنانے کے سوال پر ندا یاسر نے کہا کہ ابھی میں اور یاسر الگ الگ کام کر کے پیسے جمع کررہے ہیں جب بہت سارے پیسے ہوجائیں گے تو پھر فلم بنائیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل