Loading
تارکین وطن کے عالمی دن کے موقع پر کمشنر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب ثمن رائے نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی وطن عزیز کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہم ان کی مشکلات دور کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے ایک کروڑ سے زائد افراد بیرون ملک میں موجود ہیں اور اور پاکستان سے مائیگریشن تیزی سے جاری ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاکستانی معیشت کیلئے 38 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ جس طرح اوورسیز کو بیرون ملک چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے اسی طرح پاکستان میں ان کو مسائل ہوتے ہیں جس میں جائیداد پر قبضوں سمیت، سرمایہ کاری کے مسائل اور مالی فراڈ سرفہرست ہیں۔
ثمن رائے کا کہنا تھا کہ بیرون ملک میں بھی پاکستانیوں کو بہت ساری قانونی پیچیدگیوں، بندشوں اور امتیاز کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے وہ پریشان ہوجاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب اب تک پچاس ہزار سے زائد شکایتوں پر کام کرچکا ہے اور ہم دن بدن اوورسیز پاکستانیوں کے کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کے بدولت بیرون ملک میں مشکل میں پھنسے پاکستانیوں سے منٹوں میں رابطہ قائم کرلیا جاتا ہے اور فوری طور پر پاکستان کے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے مشکلات کا حل نکالا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق پوری دنیا میں 272 ملین افراد تارکین وطن ہیں اور ان میں پاکستان دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے۔
https://www.facebook.com/ExpressoExpressNews/videos/%D8%A2%D8%AC-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%D8%B1-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AA%D8%A7%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D9%86-%D9%88%D8%B7%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%A7%D9%84%D9%85%DB%8C-%D8%AF%D9%86-%D9%85%D9%86%D8%A7%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%D8%A7%D8%B1%DB%81%D8%A7-%DB%81%DB%92%D8%B2%D9%85%DB%8C%D9%86-%D8%AC%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%AF%D8%A7%D8%AF%D8%AE%D8%B1%DB%8C%D8%AF%D8%AA%DB%92-%D9%88%D9%82%D8%AA-%D8%A7%D9%88%D9%88%D8%B1/718810770885832/
تارکین وطن کا عالمی دن ہر سال 18 دسمبر کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں تارکین وطن کے حقوق، ان کے مثبت کردار اور درپیش مشکلات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔
یہ دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام منایا جاتا ہے تاکہ مہاجرین کو انسانی اور منظم طریقے سے مدد دی جا سکے، بالخصوص جب جنگوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہو رہے ہیں
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل