Loading
بالی ووڈ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والے پروپیگنڈا فلم دھرندھر کے وائرل گانے سے متعلق ایسے دلچسپ انکشافات سامنے آئیں جنہیں سُن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
بالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے بنائی جانے والی یہ فلم پاکستان کے سابق دارالخلافہ کراچی کے علاقے لیاری پر بنائی گئی ہے جس میں رحمان بلوچ المعروف رحمان ڈکیت کی زندگی کو دکھایا گیا ہے۔
پانچ دسمبر 2025 کو سینیما گھروں کی زینت بننے والی دھرندر کی ریلیز پر خلیجی ممالک نے پابندی عائد کی ہے۔
اس فلم کا ایک گانا سوشل میڈیا پر ان دنوں بہت زیادہ وائرل ہے اور بہت ہی کم لوگ اس کے پس منظر، زبان و دیگر چیزوں کے حوالے سے جانتے ہیں۔
مگر ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ گانا کس زبان میں ہے، اس کے بول اور مطلب کیا ہے۔
یہ گانا عربی زبان میں ہے جس کو ایف اے نائن ایل اے (FA9LA) کا نام دیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ نغمہ فلم کے ریلیز سے پہلے ہی آگیا تھا، پھر ہدایت کار نے اس سے متاثر ہوکر گانے کو فلم میں شامل کرنے کی اجازت لی۔
ایف اے نائن ایل اے دراصل بحرین کا ہپ ہاپ گانا ہے جس کے بول فوفلپراچی اور ڈیفی نے لکھے اور پرفارم کیا اور دھن ڈی جے آؤٹ لو نے ترتیب دی ہے۔
ایف اے نائن ایل اے لفظ عربی میں ‘فصلۃ’ ہے جس کے لفظی معنی خوشی کی جذباتی کیفیت کو ظاہر کرتے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ زندگی ایک اچھی ڈگر پر رواں دواں ہے۔
لکھاری فلپراچی کا کہنا ہے کہ گانے میں رقص اور ثقافتی حوالوں کی بات کی گئی، میں ہرچیز کو رقص میں بدل کر ہر لمحے کو بھرپور انداز سے
یہ گانا مختلف رقص کی بات کرتا ہے، میں ہر چیز کو رقص میں بدل دیتا ہوں، ہر لمحے کو انجوائے کرتا ہوں۔’
انہوں نے مزید کہا کہ گانے میں کئی ثقافتی حوالوں کا بھی استعمال کیا گیا ہے، جو اس گانے کو مزید دلچسپ بناتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل