Friday, December 19, 2025
 

یو اے ای میں قیامت خیز بارشیں، پروازیں منسوخ، سڑکیں تالاب بن گئیں

 



متحدہ عرب امارات کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور گرج چمک کے طوفان نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ موسمی صورتحال کے باعث کئی سڑکیں زیرِ آب آگئیں جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ شدید خراب موسم کے پیش نظر امارات ایئرلائن اور فلائی دبئی نے متعدد پروازیں منسوخ یا ری شیڈول کر دی ہیں۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور نشیبی علاقوں میں جانے سے بچنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ وزارتِ انسانی وسائل (MoHRE) نے متاثرہ علاقوں میں نجی اداروں کو 19 دسمبر کو ریموٹ ورک اپنانے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ ابوظہبی میں کمیونٹی تقریبات عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔         View this post on Instagram                       افسوسناک واقعے میں راس الخیمہ میں شدید بارش کے دوران دیوار گرنے سے 27 سالہ بھارتی شہری سلمان فاریز جاں بحق ہو گیا۔ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (NCM) کے مطابق ملک بھر میں بارش، گرج چمک، ژالہ باری، تیز ہوائیں، گرد آلود طوفان اور سمندری طغیانی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ Flooding in Dubai, UAE early this morning. pic.twitter.com/P1ctovuz88 — Weather Monitor (@WeatherMonitors) December 19, 2025 حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل