Loading
لیاری ندی کے قریب ایس آئی یو پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ تبادلے میں ہلاک ہونے والے ایک ملزم کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہلاک ملزم بہادر پی ایم ٹی گروہ کا اہم کارندہ تھا اورپولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق لیاری ندی کے قریب ایس آئی یو پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا ملزم پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس موبائل پر بھی گولیاں لگی۔
ہلاک ملزم سے اسلحہ ایک 9 ایم ایم پستول اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا تھا، ایس ایس پی ایس آئی یو نے پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت اور مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت شفیع محمد کے نام سے کرلی گئی۔
ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر عمران خان کے مطابق ہلاک ملزم بہادر پی ایم ٹی گروہ کا اہم کارندہ تھا اورپولیس کو انتہائی مطلوب تھا، انھوں نے بتایاکہ ملزم سے برآمد موبائل سے بھتہ طلبی کا مواد برآمد کرلیا گی۔
ہلاک ملزم تاجروں اور صنعت کاروں سے بھتہ طلب کرتا تھا۔ ہلاک ملزم کے بیرون ملک کے نمبروں پر روابط بھی موجود ہیں۔ ہلاک ملزم اوراس کےدیگرساتھی پولیس پر فائرنگ میں بھی ملوث ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل