Friday, December 19, 2025
 

مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن جاری

 



الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی کا بطور سینیٹر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی 8 دسمبر کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ مجموعی طور پر تین امیدوراں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں عابد شیر علی، احسن افضل خان اور عبدالجبار شامل تھے۔ احسن افضل اور عبدالجبار نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے جس کے بعد عابد شیر علی بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ تحریک انصاف کی جانب سے کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عابد شیر علی کو سینیٹ انتخابات میں بلا مقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی تھی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے کہ یہ نشست ن لیگ کے عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل