Friday, December 19, 2025
 

امریکا میں امیگریشن پالیسی مزید سخت، گرین کارڈ لاٹری پر پابندی لگادی گئی

 



امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوم نے گرین کارڈ لاٹری (ڈائیورسٹی ویزا پروگرام) کو معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کے واقعات کے بعد کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق فائرنگ کا ملزم کلاڈیو نیوس ویلینتے پرتگال کا شہری تھا، جو ابتدا میں سال 2000 میں اسٹوڈنٹ ویزا پر امریکا آیا اور بعد ازاں 2017 میں گرین کارڈ حاصل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم جمعرات کی شام خود کو گولی مار کر ہلاک ہو گیا۔ کرسٹی نوم نے بیان میں کہا کہ “یہ شخص کبھی بھی امریکا میں داخل ہونے کے قابل نہیں ہونا چاہیے تھا۔” انہوں نے الزام عائد کیا کہ گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے ذریعے ایسے افراد کو امریکا آنے کا موقع ملا۔ ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں بھی ڈائیورسٹی ویزا لاٹری پروگرام کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعے کو امیگریشن پالیسی کو سخت کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ ڈائیورسٹی ویزا پروگرام کے تحت ہر سال تقریباً 50 ہزار افراد کو لاٹری کے ذریعے گرین کارڈ دیا جاتا ہے، جن کا تعلق ایسے ممالک سے ہوتا ہے جہاں سے امریکا میں تارکینِ وطن کی تعداد کم ہے۔ تاہم منتخب ہونے کے بعد امیدواروں کو مکمل جانچ پڑتال اور انٹرویو کے مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل