Loading
پی ٹی آئی اراکین کے قائمہ کمیٹیوں سے استعفے کے معاملے پر حکومت نے پلان بی پر عمل درآمد شروع کر دیا۔
قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی اراکین سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اراکین کی عدم شرکت پر قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس چلانے پر اتفاق کیا ہے۔
قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے مستعفی اراکین کے لیے بھی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
پی اے سی سمیت 9 قائمہ کمیٹیوں کے عارضی چیئرمین تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ قائمہ کمیٹیوں اراکین میں سے قائم مقام چیئرمین تعینات کیے جائیں گے۔
ممبران کمیٹی کی تعداد کو پورا کرنے کے لیے نئے ممبران کمیٹی بھی بنائے جانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قائمہ کمیٹیوں نے کام دستیاب ارکان کے ساتھ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اسی طرح، جہاں اپوزیشن چیئرمین موجود نہیں ہوں گے وہاں کمیٹیوں کی صدارت عارضی سربراہ کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل