Friday, December 19, 2025
 

کرن جوہر اور کرینہ کی سموسے کھانے پر دلچسپ نوک جھونک، ویڈیو وائرل

 



بالی ووڈ کی اسٹائل آئیکون کرینہ کپور کو عموماً سخت ڈائٹ اور فٹنس روٹین کی علامت سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر سائز زیرو ٹرینڈ متعارف کرانے کے بعد یہ تاثر مزید مضبوط ہوا۔ مگر حقیقت اس کے بالکل برعکس نکلی جس کا کا تازہ ثبوت کرن جوہر نے دیا ہے۔ حال ہی میں دھیرو بھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول میں بچوں کی سالانہ تقریب کے دوران ایک دلچسپ منظر کیمرے میں قید ہوا، جہاں کرینہ کپور خوش دلی سے ایک بڑا سا سموسہ انجوائے کرتی نظر آئیں۔ یہ ویڈیو کرن جوہر نے خود شیئر کی، جس میں وہ ہنستے ہوئے کہتے سنائی دیتے ہیں کہ ’’یہ ہے کرینہ کپور اسکول فنکشن میں… سموسہ کھاتے ہوئے، ان سب لوگوں کے لیے جو سمجھتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ڈائٹ پر رہتی ہیں۔‘‘ کرینہ نے فوراً مسکراتے ہوئے جواب دیا ’’نہیں، میں ڈائٹ پر نہیں ہوں۔‘‘ اس پر کرن جوہر نے مزید چٹکی لیتے ہوئے کہا ’’دیکھیں کیا کھا رہی ہیں، بڑا سموسہ! مجھے تم پر فخر ہے بیبو، تم میری ’کاربی ڈول‘ ہو۔‘‘ کرینہ نے ایک لمحے کے لیے کرن کو گھورا ضرور، مگر اس کے بعد سکون سے سموسے سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ یہی بے ساختگی مداحوں کو سب سے زیادہ بھا گئی۔         View this post on Instagram                       مزے کی بات یہ ہے کہ کرینہ نے بھی جواباً ایک تصویر شیئر کی، جس میں کرن جوہر تیمور کے اسکول فنکشن میں اسنیکس کھاتے دکھائی دے رہے ہیں، اور کیپشن میں ہنستے ہوئے لکھا ’’یہ بھی کھاتے ہیں۔‘‘ کرینہ اور کرن جوہر کے درمیان یہ دوستانہ نوک جھونک ان کی دیرینہ دوستی اور گلیمر سے ہٹ کر عام زندگی کی جھلک دکھاتی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل