Friday, December 19, 2025
 

راولپنڈی؛ گاڑیوں کو روک کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل

 



راولپنڈی کے علاقے اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر سیکیورٹی ڈویژن میں تعینات اہلکار صبح سویرے گاڑیوں کو روک کر مبینہ کرپشن میں ملوث نکلا۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے سوشل میڈیا پر پولیس کانسٹیبل کی بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے پر نوٹس لیتے پوئے اعظم نامی اہلکار کو معطل کرکے چارج شیٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ ویڈیو میں باوردی اہلکار کو گاڑی کو روکے کھڑا اور ڈرائیور سے مخاطب ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اہلکار کہتا ہے کہ ’’روز بے وقوف بنا جاتے ہو آج کیا کرو گے، چلو صبح صبح چائے پانی دو گے آج تو، پہلے بھی کتنی بار چھوڑا ہے فری میں۔‘‘ اہلکار ڈرائیور سے کہتا ہے کہ ’’روز ہم نے مہربانی کرنی ہے، 10 دن بعد ملے او فر فی یاوں یاوں کرتے ہو۔‘‘ ویڈیو منظر عام پر آنے پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ محکمانہ وقار کو مجروح کرنے والا ہم میں سے نہیں، کڑا احتساب کریں گے، بدعنوانی یا اختیارات سے تجاوز قطعاً برداشت نہیں، افسران اپنا قبلہ درست کر لیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل