Loading
افغانستان کے شمالی ہندوکش خطے میں جمعے کی صبح 5.7 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز کے مطابق زلزلہ 05:39 جی ایم ٹی پر آیا، جس کا مرکز شمالی شہر قندوز سے تقریباً 61 کلومیٹر دور تھا، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ تاہم حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغانستان کے شمالی صوبوں میں 6.3 شدت کے زلزلے کے باعث کم از کم 27 افراد جاں بحق اور 956 زخمی ہوئے تھے، جبکہ اگست میں مشرقی افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 2 ہزار 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل