Loading
وفاقی دارالحکومت میں مالی فراڈ اور لین دین کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر آئی جی اسلام آباد نے بڑا فیصلہ کر لیا۔
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے لین دین میں 25 لاکھ روپے تک کے کیسز میں بغیر ایس او پیز درخواستوں پر ایس ایچ او کو براہِ راست مقدمات درج کرنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
فیصلے کے تحت مالی فراڈ یا لین دین سے متعلق مقدمات میں ایس او پیز کے نام پر شہریوں کو مختلف افسران کے پاس پیش ہونے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق اس سے قبل چیک ڈس آنر یا اسٹامپ کے معاملات میں انکوائری یا ایس او پیز کے لیے شہریوں کو مہینوں انتظار کرنا پڑتا تھا، جس کے باعث متاثرین کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔
آئی جی اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق 25 لاکھ روپے سے زائد لین دین کے کیسز میں مقدمہ درج کرنے کا اختیار متعلقہ ایس پی کے پاس ہو گا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل